کراچی:

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹر قرار دے دیا۔

اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنانے کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 

ویرات کوہلی پہلے ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اب دوسرے نمبر پر موجود کمار سنگاکارا سے صرف 149 رنز دور ہیں لیکن سچن ٹنڈولکر کے 18,426 رنز کے ریکارڈ سے ابھی بھی 4341 رنز پیچھے ہیں۔  

مزید پڑھیں: پاکستان میں ویرات کوہلی کی پذیرائی پر نفرت کا زہر اُگلتا بھارتی میڈیا بھی حیران 

آئی سی سی ریویو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پونٹنگ نے کہا کہ ویرات کوہلی کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ یقیناً اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہوں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کوہلی پہلے ہی مجھ سے آگے نکل چکے ہیں اور اب ان کے سامنے صرف دو کھلاڑی رہ گئے ہیں تو وہ یقینی طور پر خود کو تاریخ کا سب سے بڑا رن اسکورر بنانا چاہیں گے۔ جب تک ان میں کرکٹ کا جذبہ موجود ہے میں انہیں کبھی کمزور نہیں سمجھوں گا۔  

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پونٹنگ نے مزید کہا کہ کوہلی کی فٹنس پہلے سے کہیں بہتر ہے اور وہ اس پر بہت زیادہ محنت کرتے ہیں۔ اگر ان میں ابھی بھی بھوک موجود ہے تو وہ مزید ریکارڈز بنا سکتے ہیں۔ پونٹنگ نے پیش گوئی کی کہ کوہلی جلد ہی سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیں گے، شاید اگلے ہی میچ میں، لیکن سچن کا ریکارڈ توڑنے میں ابھی وقت لگے گا۔  

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پونٹنگ نے کہا کہ یہ حیرانی کی بات نہیں کہ کوہلی نے پاکستان کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔ بڑے میچز میں بڑے کھلاڑی ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں اور بھارت کے لیے پاکستان کے خلاف میچ سے بڑا کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ کوہلی نے ایسے موقع پر اپنی کلاس دکھائی۔  

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے نسیم شاہ کی مدد کر کے سب کے دل جیت لیے

پونٹنگ نے مزید کہا کہ جیسے آسٹریلیا کے لیے انگلینڈ کے خلاف میچ بہت اہم ہوتا ہے، اسی طرح بھارت کے کھلاڑیوں کے کیریئر کا فیصلہ پاکستان کے خلاف کارکردگی پر بھی ہوتا ہے۔ پاکستان نے دبئی میں مشکل وکٹ پر پہلے بیٹنگ کی اور ایسی صورتحال میں بھارت کو کسی بڑے کھلاڑی کی ضرورت تھی جو میچ وننگ اننگز کھیلے، اور ایک بار پھر یہ کام ویرات کوہلی نے انجام دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کے خلاف ویرات کوہلی نے مزید پڑھیں پونٹنگ نے کہا کہ

پڑھیں:

ایک سال میں لاکھوں افراد ملازمت کیلئے ملک چھوڑ گئے، سعودیہ ترجیح رہا

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد روزگار کے لیے بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 62 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے، سعودی عرب جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار ہے، عمان میں 11 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 09 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے لاکھوں افراد روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد روزگار کے لیے بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 62 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے، سعودی عرب جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار ہے، عمان میں 11 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 09 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک کام کے لیے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ خیبر پختونخوا سے بیرون ملک کام کے لیے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے جبکہ سندھ سے 60 ہزار 424 افراد بیرون ملک کام کے لیے گئے۔

اسی طرح قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 افراد بیرون ملک کام کے لیے گئے جبکہ آزاد کشمیر سے بیرون ملک جانے والی لیبر کی تعداد 29 ہزار 591 ہے، ایک سال میں وفاقی دارالحکومت سے 8 ہزار 621 ورکرز بیرون ملک گئے۔ رپورٹ میں لکھا گیا کہ بلوچستان سے بیرون ملک جانے والے ورکرز کی تعداد 5 ہزار 668 ہے جبکہ شمالی علاقہ جات سے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد 1692 ہے۔ دوسری جانب اقتصادی سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 31.2 بلین امریکی ڈالرتک پہنچی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک سال میں لاکھوں افراد ملازمت کیلئے ملک چھوڑ گئے، سعودیہ ترجیح رہا
  • پنجاب شرح تعلیم میں سرفہرست ، کے پی سب سے پیچھے
  • ایک سال کے دوران مزید 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ گئے
  • زراعت میں پیچھے رہنے سے شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہو سکا: عارف حبیب
  • وکٹری پریڈ میں ہلاکتیں؛ کوہلی کی فرنچائز پر پابندی لگنے کا امکان
  • وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے، عمر ایوب
  • چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے ہلاکتیں: کوہلی کے خلاف پولیس میں شکایت درج
  • تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہوگا پی ٹی آئی ہم سے بات کرے، رانا ثنااللہ
  • نیتن یاہو کا اعتراف: حماس کو کمزور کرنے کے لیے غزہ میں مسلح گروہوں کو فعال کیا
  • پی ٹی آئی جو تحریک شروع کرنے جارہی ہے ان کو اس سے کچھ نہیں ملےگا: رانا ثنا