چین امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فوجی امدادکی فراہمی کی مخالفت کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
چین امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فوجی امدادکی فراہمی کی مخالفت کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : امر یکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں 5.3 ارب ڈالر کی “غیر ملکی امدادی رقم” کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تائیوان کو 87 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔ بدھ کے روز چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین متعلقہ رپورٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
امریکہ کا چین کے تائیوان خطے کو فوجی امداد فراہم کرنا ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو چین کی اقتدار اعلی اور سلامتی کے مفادات کے شدید خلاف ہے اور ‘تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں” کو غلط اشارہ فراہم کرتا ہے۔ چین ہمیشہ سے اس کی سخت مخالفت کرتا آیا ہے۔چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں سے لیس کرنا بند کرے اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو متاثر کرنے سے باز رہے۔
چین اس صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ملکی اقتدار اعلی، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مضبوط اقدامات جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین امریکہ کرتا ہے
پڑھیں:
صنعتی ترقی کے بغیر روزگار کی فراہمی، آمدن میں اضافہ ممکن نہیں: وزیراعظم
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صنعتی ترقی کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی سفارشات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت ملکی صنعتی ترقی پر نجی شعبے کی قائم کردہ کمیٹی کے پہلے جائزہ اجلاس میں کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے مشیر محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور ثاقب شیرازی کی قیادت میں صنعتی ورکنگ گروپ میں شامل صنعتکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں جن کو وزیر اعظم نے سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں، ملکی صنعتی ترقی کیلئے نجی شعبے کی تجاویز کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کاروباری برادری کی جانب سے صنعتی ترقی کیلئے عرق ریزی سے تیار کی گئی تجاویز کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تجاویز کا بغور جائزہ لینے کے بعد عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل وقت میں حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دیا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے میں معاونت کی۔ اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی معاشی سمت بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے مگر ملکی ترقی کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی۔ اجلاس کو پاکستان کی صنعتی ترقی اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے پالیسی تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں ملکی صنعت کی مسابقت میں اضافے کیلئے خطے کے ممالک سے موازنہ بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ان تجاویز کو سراہتے ہوئے معیشت کے دیگر شعبوں کے حوالے سے سفارشات کے ساتھ ان تجاویز کو ملا کر قومی پالیسی فریم ورک میں شامل کرنے اور متعلقہ حکام کو ان پر عملدرآمد کیلئے تفصیلی جائزے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی اور سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی جس میں خیبر پی کے سے متعلق امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔