جعفرآباد، وزیراعلیٰ بلوچستان نے 20 سالہ پرانا قبائلی تنازعہ ختم کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے جعفر آباد میں قبائلی عمائدین کے درمیان 20 سالہ پرانا تنازعہ ختم کروا دیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے جعفرآباد کا دورہ کیا، جہاں ان سے قبائلی عمائدین اور معتبرین نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے بگٹی قبائل کے 2 فریقین کے درمیان 20 سالہ دیرینہ تنازعہ کو ختم کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اپنی روایات کا امین ہے, یہاں کے تمام قبائلی تنازعات باہمی افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے، قبائلی معاشرہ اپنے رسم و رواج کے تحت چلتا ہے اور سیاسی حیثیت کے ساتھ ہمارا ایک مضبوط قبائلی پس منظر بھی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر جعفرآباد پہنچ گئے اور مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے بگٹی قبائل کا دیرینہ تنازعہ حل کر کے فریقین کو شیر و شکر کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور قومی یکجہتی بلوچستان کی… pic.
— Chief Minister's Office Balochistan (@CMOBalochistan) February 25, 2025
وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ بگٹی قبائل سمیت دیگر قبائل کی حمایت سے قبائلی تنازعات کے حل میں اہم پیشرفت ہورہی ہے، جعفر آباد سے قبل ہم نے سوئی میں قبائلی تنازعات حل کیے، الحمدللہ آج جعفرآباد میں ایک 20 سالہ پرانا قبائلی تنازعہ ختم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: تربت میں گرینڈ قبائلی جرگہ،علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلا شبہ امن و استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور قومی یکجہتی ہی بلوچستان کے استحکام کی ضمانت ہے، قبائلی تنازعات کے خاتمے کے بغیر بلوچستان میں ترقی کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا قبائلی عمائدین کے تعاون سے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہرضلع میں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بلوچستان کے مستقبل کو روشن کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: اسلم رئیسانی کی ثالثی کامیاب، وڈھ قبائلیوں کے درمیان سیز فائر کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور بھرپور کوشش ہے کہ حکومت کے ان اقدامات کا فائدہ عام بلوچستانی کو بھی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان تنازعہ جرگہ جعفرآباد سرفراز بگٹی قبائلی عمائدین وزیراعلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان جرگہ سرفراز بگٹی قبائلی عمائدین وزیراعلی قبائلی عمائدین قبائلی تنازعات سرفراز بگٹی بگٹی قبائل وزیر اعلی نے کہا کہ بگٹی نے
پڑھیں:
ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے تنازعہ، ماریہ بی مشکل میں آگئیں
استنبول(نیوز ڈیسک)ترکی کی ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے نے مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی پر رقم کی نامکمل ادائیگی کے الزامات عائد کردیئے۔
پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے اور اردو زبان میں کانٹینٹ بنا کر مشہور ہونے والی ترکی کی سوشل میڈیا الفلوئنسر ترکاں آتائے ماریہ بی کے ساتھ ایک تنازعے کے باعث خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
ترکاں آتائے نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ماریہ بی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ ڈیزائنر نے ان کے ساتھ ترکی میں ہونے والے ایک فوٹو شوٹ کے بعد مکمل ادائیگی نہیں کی۔
View this post on InstagramA post shared by Türkan Atay (@turkanpk)
ترکاں نے بتایا کہ 2025 میں ماریہ بی نے ان سے رابطہ کیا اور فیشن شوٹ کیلئے فی لباس معاوضے پر معاہدہ طے پایا، کیونکہ ترکی میں فوٹو شوٹس کے اخراجات ہر لباس کے حساب سے ہوتے ہیں۔ ترکاں نے بتایا کہ انہوں نے ماریہ بی کو مکمل کوٹیشن بھیجا، شوٹ کیا، مواد تیار کیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیا، مگر ماریہ بی نے طے شدہ معاہدے کے مطابق مکمل ادائیگی نہیں کی۔
ترکاں کے مطابق ماریہ بی کی ٹیم نے بعد میں کہا کہ وہ عام طور پر ریلس کے حساب سے ادائیگی کرتے ہیں، جو اصل معاہدے سے مختلف ہے۔ ترکاں کا کہنا ہے کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود انہیں تاحال مکمل ادائیگی نہیں کی گئی اس لئے اب وہ کبھی دوبارہ ماریہ بی کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
View this post on InstagramA post shared by Türkan Atay (@turkanpk)
ترکاں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ماریہ بی نے ان سے ہونے والی چیٹ کے پیغامات ڈیلیٹ کر دیے، اور ان پر الزام لگایا کہ وہ معاملے کو مینیجر کے حوالے کر کے خود خاموش ہو گئیں۔ ترکاں نے کہا کہ ان کے پاس تمام اسکرین شاٹس محفوظ ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل یا آئی پی ایل؛ رمیز کی زبان پھر پھسل گئی