زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد: زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم اقدام، ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کوبھی ملے گا جون 2015سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا، دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی پاور ڈویژن نے نیپرا کو اس متعلق خط لکھ دیا فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور یونٹ 300تک یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دینے سے انکے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: استعمال کرنے والے بجلی صارفین 300یونٹ تک
پڑھیں:
نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن،37 ہزار ماہانہ اجرت نہ دینے پر مینجر گرفتار
اسلام آباد(طیب سیف)وفاقی دارالحکومت میں نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن کے دوران کم از کم 37 ہزار ماہانہ اجرت /تنخواہ نہ دینے پر نجی سیکورٹی کمپنی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مینجرکو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلیو ایریا میں نجی دفاتر کے باہر کھڑے سیکورٹی گارڈز کی بھی انسپکشن کی گئی،بغیر لائسنس اسلحہ استعمال کرنے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے تمام سیکورٹی کمپنیز کی انسپکشن کی ہدایت کر دی گئی۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ سیکورٹی کمپنیز تربیت یافتہ افراد کو ہی بطور گارڈ رکھیں،سیکورٹی کمپنیز گارڈز کے اسلحہ لائسنس کی بروقت تجدید کروائیں اور گارڈز کی کم از کم اجرت 37 ہزار کو یقینی بنایا جائے۔
ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں