شرمناک سرگرمیوں میں ملوث گروہ گرفتار کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
مانسہرہ میں اسلحہ کی نوک پرشہری کی نازیبا ویڈیو بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں دو مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔
بالاکوٹ میں اسلحہ کے زورپرنازیبا ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرکے شہری سے 6 لاکھ سے زائد کی رقم ہتھیانے والا گروہ پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کےمطابق 3 ملزمان نے ملکاں بٹل کے رہائشی شخص کی اسلحہ کے زور پر نازیبا ویڈیو بنائی اور بعد ازاں بلیک میل کرکے متاثرہ شخص سے 6 لاکھ 43 ہزار روپے بھی ہتھیا لیے۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو انصاف کے لیے درخواست دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان ملک شاہزیب ، فہدخان اور ایک خاتون کو گرفتارکرلیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بلیک میلنگ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم بھی برآمد کرلی، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف
علامتی تصویر۔میرپور خاص میں لوگوں سے آن لائن فراڈ اور لوٹنے والے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق معاملے کا انکشاف ایک درجن سے زائد متاثرین کے پولیس سے رابطہ کرنے پر ہوا، 34 سے زائد ملزمان کے خلاف 21 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو بلاکر لوٹتے، ملزمان ٹندو جان محمد اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے، 4 کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
ایس ایس پی نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان کو مخبری کرنے والے موبائل ڈرائیور کو برطرف اور ٹنڈو جان محمد تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ متعلقہ تھانے کے پورے عملے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ زیر حراست چار ملزمان سے متاثرین کو 80 لاکھ روپے کی رقم واپس کرا دی ہے۔