وزارت تخفیف غربت نے زکوٰۃ نصاب کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وزارت تخفیف غربت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل زکوٰۃ نصاب کا اعلان کردیا۔
وزارت تخفیف غربت کے اعلامیے کے مطابق بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اُس سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔
بینکوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ بچت اکاؤنٹ، نفع و نقصان اور اس طرح کےاکاونٹس پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔
وزارت کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ زکوٰۃ کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ، چینی وزارت تجارت
چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز کے برآمدی کنٹرول اقدامات پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریئر ارتھ سے متعلق اشیاء میں سول اور عسکری استعمال دونوں کی خصوصیات ہوتی ہیں اور ان پر برآمدی کنٹرول کا نفاذ ایک عام بین الاقوامی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے قانون کے مطابق ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے نفاذ کا مقصد چین کی قومی سلامتی اور مفادات کا بہتر تحفظ، عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا ادا کرنا اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے اپنے مستقل موقف کی عکاسی کرنا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ روبوٹس، نئی توانائی کی گاڑیوں سمیت دیگر صنعتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ سول شعبے میں درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے ،
چین نے سول شعبے میں مختلف ممالک کی معقول ضروریات اور خدشات کا مکمل خیال رکھا ہے ، قانون کے مطابق اس سے متعلق اشیاء کے لئے برآمدی لائسنس کی درخواستوں کا جائزہ لیا ہے اور اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین اہل درخواستوں کی جانچ اور منظوری کو مضبوط بنانا جاری رکھے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے وفاقی حکومت کئی معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام،قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا پاورڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں چین کا اہم اقدام؛ بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ایک کلیدی موڑ پر سربراہان مملکت کے درمیان گفتگو چین امریکہ تعلقات کی سمت کا تعین کرتی ہے۔سی ایم جی کا تبصرہ نوے فیصد افراد کا ماننا ہے کہ چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست انتخاب... چین اور یورپی یونین کے درمیان تین ” اہم معاملات ” میں پیش رفتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم