وفاق نے جی بی حکومت سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء نافذ کرنے کی ہدایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے کہا ہے کہ وہ معدنیات کے شعبے میں ریگولیٹری فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل مکمل کر کے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء کو نافذ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق نے گلگت بلتستان حکومت کو مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء نافذ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے کہا ہے کہ وہ معدنیات کے شعبے میں ریگولیٹری فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل مکمل کر کے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء کو نافذ کرے۔ اس سلسلے میں ڈی جی معدنیات ڈاکٹر نواز احمد ورک نے گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری کو ایک خط لکھا ہے جس میں معدنیات کے شعبے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ان کی رائے طلب کی گئی۔ ورک نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025ء کا حتمی مسودہ بھی صوبائی حکومت کے ساتھ شیئر کیا ہے جس سے صوبائی اسمبلی سے منظوری حاصل کر کے ایک موثر ریگولیٹری فریم ورک کے دائرے اختیار کو وسعت دیا جا سکے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے مطابق صوبائی حکومتوں کو معدنی وسائل کی ترقی کے لیے ایگزیکٹیو اور ریگولیٹری اتھارٹی کا اختیار حاصل ہے تاہم معدنی تیل، قدرتی گیس اور جوہری توانائی کی پیداوار کا اختیار وفاق کے پاس ہے۔
خط میں مذید لکھا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، ارضیاتی سروے، پالیسی سازی، اور قومی اور بین الاقوامی رابطہ کاری کے اپنے مینڈیٹ کے اندر، معدنیات کے شعبے کی ترقی کو بہتر بنانے میں تمام صوبوں کی فعال مدد کر رہی ہے۔ خط کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی رہنمائی میں پیٹرولیم ڈویژن نے قومی معدنی ریگولیٹری فریم ورک کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک جامع جائزہ شروع کیا۔ اس اقدام کا مقصد معدنیات کے شعبے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مسابقتی اور ہم آہنگ نظام بنانا ہے۔ ڈی جی معدنیات کے خط میں مذید کہا گیا ہے کہ قانونی اور مالیاتی پہلوؤں پر مہارت حاصل کرنے، صنعت کے بہترین طریقوں اور بینچ مارک شدہ دائرہ اختیار سے ماڈل ریگولیٹری معیارات پر مہارت کے لئے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات بھی حاصل کی گی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریگولیٹری فریم ورک کو اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء معدنیات کے شعبے نے گلگت بلتستان صوبای ی حکومت کرنے کے لیے کے مطابق
پڑھیں:
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
اسلام آباد:پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔
پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔
میسیج پسارسکی نے اعلان کیا کہ پولینڈ، پاکستان میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے سیاسی وفد بھیجے گا۔
سیاسی وفد بھیجے جانے کا فیصلہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے کی کارروائیوں کے تسلسل میں کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مزید اضافہ متوقع ہے۔