رمضان المبارک میں ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
دور نایاب: رمضان المبارک کے دوران واسا نے ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں.
واسا کے مطابق پانی کی فراہمی 4 مختلف دورانیوں میں کی جائے گی جس میں پہلا دورانیہ صبح 3 بجے سے صبح سوا 5 بجے تک ہوگا، دوسرا دورانیہ صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے تک ہوگا۔
تیسرا دورانیہ دن 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا اور آخری دورانیہ شام 5 بجے سے رات پونے 9 بجے تک ہوگا۔
یہ اوقات کار رمضان المبارک کے دوران پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بجے تک ہوگا
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔