صدر تنخواہ دارو محدود آمدنی کے طبقات کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور محدود آمدنی کے طبقات کے لئے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کے لئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔
حکومت کے ان اقدامات کا اعلان صدر آصف علی زرداری کے اس خطاب کاحصہ ہوگا جوآئینی تقاضے کی تکمیل کے لئے وہ نئے پارلیمانی سال کی شروعات کے لئے 10مارچ کو دونوں پارلیمانی ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے کریں گے۔
قابل اعتماد ذرائع نے جنگ/دی نیوز کو بتایا ہے کہ صدر مملکت کے اس خطاب کے لئے سرکاری طور پر تقریر کے متن کی تیاری کاکام شروع کردیا گیا ہے اور صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کو مختصر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے یکم اکتوبر تک ہوگا۔