ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
شاہد سپرا: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک کی سب سے بڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر 1 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ جرمانہ کمپنی کی جانب سے تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث الیکٹریشن کی موت ہونے پر عائد کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق، این ٹی ڈی سی نے اپنے تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں ایک الیکٹریشن جاں بحق ہو گیا۔ نیپرا نے اس واقعے کی بنیاد پر کمپنی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا، جس کے جواب میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
پرویز الہٰی کو پیشی سے مستقل استثنیٰ مل گیا
نیپرا کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی نے متاثرہ خاندان کو پالیسی کے مطابق مراعات فراہم نہیں کیں، جس کی وجہ سے مزید سخت کارروائی کی گئی۔ نیپرا نے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ تین ماہ کے اندر جرمانے کی ادائیگی کرے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
اسلام آباد:گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے، اس سال حج پر جانے کے خواہش مندوں کیلئے آخری موقع ہے اور پورٹل آج بند ہوجائے گا۔
وزات مذہبی امور کے مطابق رہ جانے والے حاجی آج رات بارہ بجے تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، گزشتہ برس رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین اب تک رجسٹریشن کراچکے ہیں، وزرات مذمبی امور نے سیلاب کے باعث رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی تھی۔
ذرائع وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے، باقی بچ جانے والے کوٹا پر کمپنی کو نئے عازمین کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے عازمین کسی اضافی اخراجات کے بغیر حج کرسکیں گے، منظمہ کمپنی کیلئے بھی عازمین کی تفصیلات اور رقوم منتقلی کا آج آخری روز، منظمہ کمپنی کو گزشتہ برس کے عازمین کی رقوم سعودی عرب منتقلی کا ثبوت دینا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بینکنگ چینلز سے رقوم منتقلی کا ثبوت نہ دینے پر کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی، منظمہ کمپنیوں کا کوٹا منسوخ کرنے سمیت بھاری جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے، وزرات نے 12 کمپنیوں کو رقوم بینکنگ چینلز کے ذریعے نہ بھجنے پر نوٹس کیا تھا۔