جنرل ساحر شمشاد سے نائب ازبک وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا سے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبک نائب وزیرِ دفاع نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ
سفارت خانہ پاکستان میں یومِ پاکستان کی تقریب، ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز اور جنرل (ر) راحیل شریف کی خصوصی شرکت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے:بیرسٹر سلمان اکرم
راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔بیرسٹر سلمان اکرم راجا جو آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات سے متعلق ہائیکورٹ نے خصوصی احکامات دیے ہیں اور میں نے ہائیکورٹ کا یہ آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب نے ایڈووکیٹ جنرل کو بانی سے ملاقات کرنے کا حکم دیا ہے اور عدالتی حکم کی کاپی میرا ایسوسی ایٹ لے کر آ رہا ہے۔