جنرل ساحر شمشاد سے نائب ازبک وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
جنرل ساحر شمشاد سے نائب ازبک وزیر دفاع کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا سے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبک نائب وزیرِ دفاع نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جنرل ساحر کا دورہ ترکیہ، ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں شرکت
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بین الاقوامی دفاعی شعبے میں جدید ترین جدید ٹیکنالوجی اور رجحانات کا حامل 17واں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلہ ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری ہے اور اس صنعتی میلے میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر جنرل (ریٹائرڈ) یاسر گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع گربانوف اگل سلیم اوگلو اور ترک چیف آف جنرل جنرل متین گوراک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ فوجی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔