ایوان صدر میں 13وزرا اور 11وزرائے مملکت نے حلف اٹھالیا، 3 مشیر بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف اٹھالیا۔
ایوان صدر میں نئے وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وفاقی وزرا موجود تھے۔
وفاقی کابینہ میں مزید 13 وزرا اور 11 وزرائے مملکت کی شمولیت ہوئی ہے، جس کے بعد وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج شامل ہیں۔
حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت میں بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمان کانجو، بلال کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری، وجیہہ قمر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ توقیر شاہ اور محمد علی سمیت وزیر اعظم کے 3 مشیروں نے بھی عہدے کا حلف اٹھالیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی وزرا
پڑھیں:
پاکستان کینو اور مالٹے کی پیداوار اور برآمد کرنے والے 10 بڑے ممالک میں شامل
پاکستان 1.7 ملین ٹن سالانہ پیداوار کیساتھ دنیا کے10 بڑے کنو اور مالٹے کی پیداوار اور برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے جس کی کل پیداوار کا 95فیصدحصہ صوبہ پنجاب سے حاصل کیا جاتا ہے،صرف سرگودھا ڈویژن کااس میں تقریباً 25 فیصد حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پیداوار کا بڑا حصہ تازہ فروٹ کے طور برآمد کیا جاتا ہے جبکہ کنو سے جوس اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی صورت میں تیاری کیلئے بہت ہی محدود پیداوار کو پراسیس کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کینو کا جوس نکالنے کے بعد پیدا ہونے والے فاضل مواد سے قیمتی مصنوعات تیار کرنے کے بہت زیادہ مواقع اور ڈیمانڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سٹرس فیسٹیول بھی منعقد کئے جائیں گے جن میں سٹرس مصنوعات پر تفصیلی معلومات شیئر کی جائیں گی تاکہ کینو کے پھل کے ممکنہ استعمال کیلئے کاشتکارو باغبان برادری کیلئے اچھے منافع کیساتھ ساتھ پاکستان کی سٹرس کی صنعت کی پائیداری کیلئے اعلیٰ قیمت کی مصنوعات تیار کی جاسکیں۔