چیمپئنز ٹرافی: بھارت کو دھچکا، روہت شرما کی میچ میں شرکت مشکوک
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی: بھارت کو دھچکا، روہت شرما کی میچ میں شرکت مشکوک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے تاہم فٹنس مسائل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ میں کپتان روہت شرما کی شرکت مشکوک ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ سے قبل نیٹ پریکٹس میں حصہ نہیں لیا، جس سے ان کی فٹنس بارے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ 23 فروری کو دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران روہت شرما کو ہیمسٹرنگ تکلیف محسوس ہوئی تھی لیکن میچ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں۔روہت شرما کی انجری کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم، ممکنہ طور پر روہت شرما نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نیٹ سیشن میں حصہ نہیں لیا تاکہ انہیں مزید کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آخری میچ سے قبل وہ مکمل فٹ رہیں۔
بھارتی ٹیم ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل اسٹاف نے روہت شرما کی فٹنس پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ میچ والے دن ہی کیا جائے گا۔دوسری جانب، ایک اور رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا کہ بھارتی کپتان روہت شرما کے علاوہ ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے بھی پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی ٹیم نے 27 فروری کو تقریبا 3 گھنٹے پریکٹس سیشن کیا جس میں بھارتی کپتان گرانڈ میں موجود رہے البتہ شبمن گل بالکل غائب رہے، وہ کہیں بھی دکھائی نہیں دیے۔ اس کے علاوہ، بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پانٹ بھی پریکٹس کرتے ہوئے دکھائی دیے، پاکستان کے میچ سے قبل وہ بخار میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ کوئی دن تک آرام کرتے رہے تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں گروپ اے کا اپنا آخری میچ 2 مارچ کو دبئی میں کھیلیں گی تاہم دونوں ٹیمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی روہت شرما کی میچ میں
پڑھیں:
آپریشن مہادیو سے متعلق کسی بھی بھارتی دعوے کی ہمارے سامنے کوئی اہمیت نہیں: پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا۔ بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔ پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ، جو کہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔ترجمان نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں۔ بھارت جنگ بندی کو عملی جامہ پہنانے میں تیسرے فریق کے کردار کو قبول کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ہندوستان کو پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش کی ، بھارت نے وزیراعظم پاکستان کی انکوائری کی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ بھارت نے بیک وقت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کیا۔ترجمان کے مطابق نام نہاد آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی دعویٰ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ بھارتی وزیر داخلہ کی طرف سے دیا گیا اکاؤنٹ من گھڑت ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ پہلگام حملے کے مبینہ مجرم لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے؟۔