Express News:
2025-07-26@13:28:39 GMT

رمضان میں اپنا وزن کنٹرول کیسے کریں؟

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

بہت سے لوگوں کا رمضان میں سحری یا افطاری میں زیادہ کھانے کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے۔

زیادہ وزن سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، کسی نہ کسی قسم کی جسمانی سرگرمیاں شامل کریں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وزن کم کرنے والی غذاؤں کا انتخاب کریں۔

ذیل میں کچھ غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے وزن کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کر سکتی ہیں۔

انڈے

انڈے پروٹین اور صحت مند چکنائی کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہیں کیونکہ یہ آپ کو دن کے وقت پیٹ بھرے احساس کا تجربہ دیتے ہیں ۔

تخم شربتی (chia seeds)

تخم شربتی فائبر اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہیں اور اسے دہی جیسے ناشتے میں شامل کیا جا سکتا ہے جس سے بھوک میں کمی ہوسکتی ہے۔

دہی

ایک اور بہترین غذا دہی ہے جو کہ پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں پروبائیوٹکس بھی ہوتے ہیں جو آنتوں کی صحت کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دہی وزن کے انتظام کے منصوبے میں ایک بہترین انتخاب ہے۔

چکن

چکن یا گوشت کے پتلے کٹے ہوئے ٹکڑے پروٹین اور آئرن سے بھرے ہوتے ہیں۔ وہ دوسرے گوشت کے مقابلے میں کم چکنائی کی سطح پیش کرتے ہیں۔

فائبر سے بھرے پھل

اعلی فائبر اور غذائی اجزاء کی وجہ سے پھل وزن میں کمی کے لیے سب سے زیادہ موثر ہیں۔ پپیتا، تربوز، امرود اور سیب کھانے کی تجویز دی جاتی ہے کیونکہ یہ پیٹ بھرنے اور ہاضمے میں مدد دیتی ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

اسلام آباد:پاکستان اور آسیان ریجن کے درمیان معاشی اور تجارتی روابط کے فروغ پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر نجکاری کمیشن قیصر احمد شیخ اور آسیان ممالک کے سفراء نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان، آسیان ممالک کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے والا اولین ملک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں خطوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 9 ارب سے 11 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان آسیان اور مشرق وسطیٰ کے درمیان کنیکٹیویٹی کا آسان ذریعہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی ہنر مند افراد آسیان ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ سی فوڈ، زراعت، چمڑے کی صنعت سمیت دیگر شعبوں میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے آسیان ممالک کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ آئندہ چند برسوں میں پاکستان کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین، مشرق وسطیٰ اور آسیان کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع موجود ہے، اور حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ریٹنگ مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی اور سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے آسیان ریجن کے لیے بہترین تجارتی پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان زرعت، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں آسیان ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت علاقائی تجارت اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزاء
  • شہریوں کیلئے بہترین سہولت، نادرا نے بڑا اعلان کردیا
  • پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
  • کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
  • موجودہ حالات کے ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں ادارے بھی ہیں، پرویزالہیٰ
  • سینیٹ الیکشن میں ہمیں تیار پرچیاں دی گئیں: شکیل خان
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر نجکاری کمیشن
  • سیاح کو ہنزہ میں دیوار پر اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا
  • اسرائیل کی 60 روزہ جنگ بندی تجویز پر حماس کا جواب سامنے آگیا