Express News:
2025-08-13@04:11:40 GMT

ماہ رمضان میں سرکاری اداروں کے اوقات کار جاری

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔ 

 اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔

اسی طرح جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے اوقات کار

پڑھیں:

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 91 ہزار 300 سے زیادہ افراد اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، جبکہ اندراج 16 اگست تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع

وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستیں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع ہو رہی ہیں، تاہم دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کا اندراج فوری طور پر روک دیا جائے گا۔

سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج دونوں دستیاب ہیں، درخواست کے ساتھ پیکج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے۔

حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم: اس سال کتنے عازمین حج پر جائیں گے؟

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 71 ہزار سے زیادہ افراد نے سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews درخواستوں کی وصولی سرکاری حج اسکیم وزارت مذہبی امور وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کےخلاف کارروائی، ہزاروں قانون پسند شہریوں کی بقل مکانی
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری
  • وزیر اعظم کا وقت کی پابندی نہ کرنے پر سخت نوٹس، تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری
  • 16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی، چینی وزارت تجارت
  • پنجاب: شہریوں کے لیے بڑی خبر، سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی اوقات بڑھا دیے گئے
  • کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال روکنے والے ریڈ فلیگز کا فقدان، آئی ایم ایف
  • وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ
  • کل تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہوں گے
  • پاکستان میں خطرناک ’بلو لاکر‘ سائبر حملوں کا خدشہ، سرکاری اداروں کو ہائی الرٹ
  • پاکستان کی 39 وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ کا انتباہ جاری