کیا دنیا کی معروف ویڈیو کالنگ سروس کا دور لد گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
آج جب کہ دنیا بھر میں درجنوں ویڈیو کالنگ ایپس موجود ہیں، دنیا کی پہلی عوامی ویڈیو کالنگ سروس ’اسکائپ‘ کے بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’مائیکرو سافٹ ہمارے بارے میں کیا جانتا ہے‘، روسی ہیکرز نے مائیکرو سافٹ کے ہوش اڑا دیے
22 سال تک لوگوں کو ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی مائیکروسافٹ کی مشہور زمانہ ’اسکائپ‘ کی سروسز ممکنہ طور رواں برس مئی تک بند ہوسکتی ہیں۔
ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی نے صارفین کے لیے اسکائپ ونڈوز پریویو پیغام جاری کیا ہے، جس کے مطابق اسکائپ ویڈیو کالنگ سروس رواں برس ماہ مئی کے بعد دستیاب نہیں ہوگی۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو سروس کی عدم دستیابی کے اس پیغام میں تاریخ کا ذکر نہیں ہے، جس کی بنیاد پر امکان ہے کہ یہ سروس رواں برس مئی کے دوران یا اس ماہ کے اختتام کے ساتھ ہی ختم کر دی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین اپنی مرضی کے اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے
2003 میں شروع کی جانے والی اسکائپ کی ملکیت 2011 میں مائیکرو سافٹ کو منتقل ہوگئی تھی۔
کورونا کی وبا کے دوران اسکائپ کی کم ہوتی مقبولیت کو سہارا ملا، تاہم یہ مقبولیت عارضی ثابت ہوئی، نتیجتاً مائیکرو سافٹ نے اس سروس کے اختتام کا پیغام جاری کر دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکائپ مائیکرو سافٹ ویڈیو کالنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکائپ مائیکرو سافٹ ویڈیو کالنگ ویڈیو کالنگ سروس مائیکرو سافٹ
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔