پٹرول 50 پیسے، ڈیزل 5.31، مٹی کا تیل 3.53 روپے لٹر سستا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا اور نئے نرخ نافذ کر دیئے ہیں حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کے نرخ میں پانچ روپے 31 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 53 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے 47 پیسے لٹر کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیسے مقرر کی گئی ہے کمی کی گئی ہے اور کی نئی قیمت کی قیمت میں ایل پی جی پیسے لٹر
پڑھیں:
کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی کلو قیمت 5 روپے کے اضافے کے بعد 185روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، چینی کی فی کلو قیمت 180سے بڑھ کر 185روپے ہوگئی ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں چینی 190روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 32 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 1 سو 84 روپے 92 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔