اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس  کی سماعت ہوئی،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ پیش ہو کر وضاحت دیں، عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا، حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق بانی کی ملاقات نہ کرانا 28جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی، لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف

راولپنڈی:

راولپنڈی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی، ملاقات ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

ایپ کے استعمال کے لیے ہر جیل کے انچارج پی ایم آئی ایس (پریژنرز منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم) کو خصوصی  تربیت دے دی گئی ہے۔ جیل عملے کو مزید تربیت کے لیے آپریشنل ویڈیوز بھی فراہم کر دی گئیں۔

آن لائن بکنگ کروانے کی سہولت کے لیے جیل کے ویٹنگ شیڈ میں عملے کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ آن لائن بکنگ کروا کر آنے والے ملاقاتیوں کے لیے سہولت کاؤنٹر بھی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود  
  • اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ
  • عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف