وزیراعظم نے رمضان پیکج 2025ء کا افتتاح کر دیا، 40لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مارچ 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج 2025ءکاافتتاح کر دیا،40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائیگی،رمضان پیکیج کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان دئیے جائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس باررمضان پیکیج میں شفافیت کویقینی بنایاجائےگا۔چاروں صوبوں،گلگت بلتستان،آزادکشمیرمیں رقم تقسیم ہوگی۔
رمضان پیکیج کیلئے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جس سے 40 لاکھ پاکستانی گھرانے کو فائدہ ہوگا۔ گزشتہ برس یہ رقم 7 ارب روپے تھی، جس میں اس سال 200 فی صد اضافہ کرکے 20 ارب روپے مختص کی گئی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کیلئے رمضان پیکیج کو بغیر کسی تفریق کے متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے کراچی تا گلگت تمام شہروں کے مستحق خاندان اس پیکیج سے مستفید ہو سکیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیکیج کو شفاف بنانے کیلئے سٹیٹ بینک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں میں ان تمام اداروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے محنت کرکے رمضان پیکیج مستحق لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے قوم اور ادارے پرعزم ہیں۔ اس ناسور کیلئے ایسی قبر کھودیں گے کہ اس کا دوبارہ نکلنا ناممکن ہوگا۔ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دہشت گردی کا قلع قمع نہ کردیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مدرسہ حقانیہ میں دہشتگردحملے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ مولاناحامدالحق کی شہادت پر بہت افسوس ہو ا۔ملک سے دہشت گردی کاناسورختم کرکے دم لیں گے۔خیبرپختونخواہ حکومت دہشت گردوں کوفوری کٹہر ے میں لائے۔ ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردی کاخاتمہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ 2018ءمیں ہو چکا تھا۔ مگر ایک بار پھر دہشت گردی کا ناسور سر اٹھا رہا ہے اس کی وجوہات کا سب کو پتا ہے فی الحال اس کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتا۔ملک میں قیام امن کیلئے 80 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جائے۔ اسی طرح پاک فوج کے افسران، جوان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہل کاروں کی قربانیاں بھی وطن عزیز کو محفوظ بنانے کیلئے دی گئیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کا رمضان پیکیج کہا کہ
پڑھیں:
بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
ترجمان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم نے جمہوریت کے لبھادے میں چھپا بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ میں 3 بچوں کے باپ کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی 13راشٹریہ رائلفز کے اہلکاروں نے بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میر محلہ سے تعلق رکھنے والے مزدور پیشہ شخص فردوس احمد میر کو چند روز قبل گرفتار کر کے اپنے کیمپ میں منتقل کر یا تھا جہاں اس پر شدید تشدد کیا گیا۔ فردوس احمد کی لاش گزشتہ روز دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔ فردوس احمد کے قتل کے خلاف حاجن میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے انصاف کی فراہمی اور مجرم بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں دوران حراست شہری کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم نے جمہوریت کے لبھادے میں چھپا بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔دریں اثنا، حریت تنظیموں نے سیب سے لدے ٹرکوں کو سری نگر جموں شاہراہ پر دانستہ طور پر روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے باغبانی کے شعبے سے وابستہ ہزاروں کشمیری خاندانوں کی روزی روٹی پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں سے لدے سینکڑوں ٹرک کزشتہ تقریبا ڈھائی ہفتے سے شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں، ان میں موجود سارا پھل خراب ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں اور تاجروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہواہے۔ حریت تنظیموں نے لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔