آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کیا، انہوں نے انٹیگریٹڈ سیمولیٹرز ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔
آرمی چیف نے بہاولپور کی مختلف جامعات کے طلباء سے ملاقات کی، آرمی چیف نے قوم کے نوجوانوں کی تربیت کےلیے فوج کے عزم کو اُجاگر کیا۔
آرمی چیف نے طلباء کو لگن کے ساتھ شاندار تعلیم سے خود کو لیس کرنے کی حوصلہ افزائی کی جبکہ قومی ترقی کےلیے طلباء کو ضروری مہارت سے خود کو لیس کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی۔
آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید جنگی حربوں کے چینلنجز سے نمٹنے کےلیے یہ سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی غیرمتزلزل لگن، بلند حوصلے اور حربی تیاریوں کو سراہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آرمی چیف نے
پڑھیں:
کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج
ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔