روزہ داروں کیلئے خوشخبری، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، جبکہ کراچی میں بھی دن بھر تیز ہوائیں چلیں گی۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے تین مارچ کے دوران کوئٹہ، زیارت چمن اور مستونگ ، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش ہوگی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں چاغی، نوشکی، خاران، قلات، سوراب ، خضدار، بارکھان، ہرنائی میں بارش متوقع ہے۔ دکی، موسی خیل، ژوب اور شیرانی کے مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا امکان میں بھی

پڑھیں:

کراچی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوئی ہے۔ بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور گرد آلود ہواؤںکے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
  • گراچی میں موسم شدید گرم بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش
  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، گرمی کی شدت میں کمی
  • کراچی: مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش
  • کراچی: پیر اور منگل کو چند مقامات پر بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بارش کا امکان
  • مون سون سے قبل گرد آلود طوفان کی پیشگوئی، گرمی سے عارضی ریلیف کب ملے گا؟