پی پی عہدیدار گھروں میں نہ بیٹھیں‘ جیالوں کے پاس جائیں‘ مسائل حل کرائیں: گورنر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتداد میں آئی تو تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔ بلاول بھٹو میں ایسی قائدانہ صلاحیتیں ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدور اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زردای کے دورہ لاہور کے بعد پارٹی مزید مضبوط اور متحرک ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ پارٹی صدور اور سینئر رہنما گھر میں نہ بیٹھیں بلکہ پارٹی ورکروں کے پاس جا کر ان کے مسائل حل کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ببرلو بائی پاس پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بند کر دیا
فائل فوٹو۔دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف ببرلو بائی پاس خیرپور پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بھی بند کردیا۔
ببرلو بائی پاس پر بیٹھے وکلا سے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن اور پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نثار کھوڑو نے ملاقات کی۔
وکلا نے بشیر میمن کو کینال منصوبے کی منسوخی کے آرڈر سے مذاکرات مشروط کر دیے۔
پیپلز پارٹی وفد نے وکلا کو سکھر میں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ وکلا نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلے سے پیپلز پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
ببرلو بائی پاس سمیت نواب شاہ، حیدرآباد، لاڑکانہ، مٹیاری، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، عمرکوٹ اور دیگر شہروں میں قوم پرست جماعتوں، وکلا، طلبہ تنظیموں، فن کاروں اور دیگر نے احتجاج کیا۔
وکلا نے آج بھی سندھ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔