صوابی: گھر کے اندر ذہنی مریض شخص کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گاؤں جلبئی میں گھر کے اندر ذہنی مریض شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ گھر میں فائرنگ سے ابراہیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق ملزم شخص ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔