وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہو گئی۔ کل وزیراعظم شہباز ہاؤس میں اعلی سطح حکومتی اتحادی اجلاس بلایا جائے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے، وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے۔بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے،اعلی سطح اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے، بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے،پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔     

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
  • بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب