ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتے ہیں، وفاق ٹی او آرز کی فوری منظوری دے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کے پی حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے ٹی او آرز جلد منظور کرے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، لہذا وفاق خیبرپختونخوا کے ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے ۔ مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، وفاق دہشتگردی جیسے اہم مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کرے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا وفاق کو پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کے بیرونی دوروں پر کوئی اعتراض نہیں، مریم نواز بھارت سے اسموگ ڈپلومیسی کر سکتی ہیں تو دہشتگردی جیسے اہم مسئلے پر خیبر پختونخوا حکومت کی افغانستان سے بات چیت میں کیا حرج ہے؟ وفاق کی دوغلی پالیسی سے صوبے کا احساس محرومی مزید بڑھ رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹووزیرٍ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی اے پی سی بلانے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی نے حوصلہ افزا جواب نہیں دیا، اکیلے بیٹھ کر حل تلاش کیا جائے گا تو حل نہیں نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیے رانا ثناء نے عمران خان کیلئے کسی ریلیف یا ڈیل کے امکان کو مسترد کر دیارانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت جن جماعتوں نے گنڈاپور کی اے پی سی میں شرکت نہیں کی، اس کی وجوہات ہوں گی، آل پارٹیز کانفرنس بلانا اچھا اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اے پی سی بلانے سے پہلے اپنا ہوم ورک پورا کرنا چاہیے تھا، وزیرِ اعظم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آئیں بیٹھیں اور بات کریں، علی امین گنڈاپور نے اے پی سی بلائی ہے تو یہ اچھا اقدام ہے۔