دنیا کا یہ چھوٹا ترین پارک کس ملک میں ہے؟ جانیے!
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
جاپان کے ناگائیزومی کے ایک پارک کو باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دیا گیا ہے جو صرف 2 1/2 مربع فٹ ہے۔
ناگائیزومی ٹاؤن ہال کے قریب یہ پارک جو ٹوکیو سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے، 1988 میں ناگیزومی ٹاؤن کے کنسٹرکشن مینجمنٹ ڈویژن کے ایک ورکر نے اس وقت بنایا جب وہ امریکا کے دورے سے واپس آیا تھا۔
ورکر کا سامنا پورٹ لینڈ میں مل اینڈز پارک سے ہوا تھا جس کا ریکارڈ پہلے 3.
کنسٹرکشن مینجمنٹ ڈویژن کے ایک ٹیم لیڈر، شوجی کویاما نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ جب ورکر نے امریکا میں چھوٹے پارک کو دیکھا تو اس نے اس سے بھی چھوٹا پارک بنانے کا فیصلہ کیا۔
یہ پارک 1988 میں مکمل ہوا، لیکن شہری انتظامیہ نے دسمبر تک سرکاری طور پر اس کی پیمائش کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا فیصلہ کنندہ شخص کا بندوبست نہیں کیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو کو موسیقار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ بلال مقصود نے کہا چند دنوں سے پارک میں روز دو یا تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، آج تو تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے۔ ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہاکہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوارک حاصل کرتے ہیں، ہو سکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خوانی کا شکار ہوئے ہوں۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی پارک کا دورہ کیا تاہم کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہ مل سکا، پارک میں مردہ چیل اور کوے بھی نہیں نظر آئے۔