اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری، 50افراد کے بیانات قلم بند،کال ڈیٹا ٹریس کرنے پر بھی کام جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری، 50افراد کے بیانات قلم بند،کال ڈیٹا ٹریس کرنے پر بھی کام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
اکوڑہ خٹک (آئی پی ایس ) دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، سی ٹی ڈی نے زخمیوں سمیت 50 افراد کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں۔ خودکش بمبارکے اعضا ڈی این اے کیلئے بھیجوا دیے گئے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لیں۔جامعہ حقانیہ دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی کو تحویل میں لینے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا
زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے۔خودکش بمبارکے اعضا ڈی این اے کیلئے بھیجوانے کے بعد سی سی ٹی وی کوتحویل میں لینے کا مرحلہ مکمل ہوا، پولیس حکام کے مطابق پولیس سمیت حساس اداروں نے تمام زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے، حساس اداروں نے 50 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔حکام کے مطابق تحقیقات میں موبائل کمپنیوں سے بھی مدد طلب جبکہ کال ڈیٹا ٹریس کرنے پر بھی کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل 28 فروری کو نوشہرہ میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں خودکش دھماکے میں مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید ہوگئے، دھماکے میں 16 افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔ حملہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا، پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دھماکے کی تحقیقات میں خودکش دھماکے خودکش دھماکے کی اکوڑہ خٹک کے بیانات
پڑھیں:
صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی، جس سے 11 افراد جُھلس کر شہید ہوگئے۔ مغربی غزہ سٹی میں گھر پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے، جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں جنگی طیاروں کے حملے میں 3 عام شہری، جن میں 2 بچیاں بھی شامل تھیں، شہید ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری ہیں، بمباری میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 32 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی، جس سے 11 افراد جُھلس کر شہید ہوگئے۔ مغربی غزہ سٹی میں گھر پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے، جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں جنگی طیاروں کے حملے میں 3 عام شہری، جن میں 2 بچیاں بھی شامل تھیں، شہید ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں اُن مشینری اور بلڈوزروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو غزہ میں ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں پولیو مہم بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کر دیں جبکہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔