Daily Ausaf:
2025-11-03@07:27:42 GMT

ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

دبئی(سپورٹس ڈیسک)مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اتوار کو چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لیںڈ کیخلاف یوں تو 11 رنز بناسکے لیکن انہوں نے 300ویں ون ڈے میچ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام رقم کردیا ہے۔

جب بھارتی ٹیم نے دبئی کے کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے جانیوالے اپنے آخری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی گروپ اے میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلے کے لیے ٹاس کیا تو ایک تاریخی لمحہ ویرات کوہلی کا منتظر تھا۔

مایہ ناز بلے باز کوہلی جنہوں نے اپنے 200واں ون ڈے بھی کیویز کے خلاف کھیلا تھا، 300 ون ڈے میچز کا ہندسہ عبور کرنے والے 7ویں ہندوستانی اور مجموعی طور پر 18ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اپنے 300 ویں ون ڈے کے ساتھ، ویرات کوہلی پہلے کرکٹر بھی بن گئے جو پہلے ہی کم از کم 100 ٹیسٹ اور 100 ٹی20 میچزکھیل چکے ہیں اور وہ اتنے ہی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مجموعی طور پر، 18 کرکٹرز اپنے اپنے ممالک کے لیے 300 ون ڈے کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی بین الاقوامی کرکٹ کے دیگر 2 فارمیٹس میں ہر ایک میں 100 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل نہیں کرسکے۔

300ون ڈے کھیلنے والے دیگر کرکٹرز کی فہرست میں شاہد آفریدی 398 میچز، انضمام الحق 378، رکی پونٹنگ 375، وسیم اکرم 356، ایم ایس دھونی 350، ایم مرلی دھرن 350، راہول ڈریوڈ 344، محمد اظہر الدین 334، ٹی دلشان 330، جیک کیلس 328، اسٹیو وا 325، چمندا واس 322، سورو گنگولی 311، اراوندا ڈی سلوا 308، یوراج سنگھ 304، شان پولاک 303 اور کرس گیل 301 میچز کھیل چکے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی میں اتوار کو دبئی میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل 299 ون ڈے میچوں میں ویرات کوہلی نے 58.

20 کی اوسط اور 93.41 کے اسٹرائیک ریٹ سے 14,085 رنز بنائے تھے۔
مزیدپڑھیں:کوشش ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا حصہ بنیں، وزارت سنبھالیں، خرم دستگیر

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی ون ڈے میچ

پڑھیں:

نئی دہلی کا نام انڈرپراستھا رکھنے کی تجویز‘ وزیرداخلہ کو خط لکھ دیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمان پروین کھنڈیلولوال نے نئی دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پروین کھنڈیلوال نے وزیر داخلہ امت شاہ سے قومی دارالحکومت کا نام انڈرپراستھا رکھنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں پرانے دہلی ریلوے اسٹیشن کا نام انڈرپراستھا جنکشن اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کوانڈرپراستھا ائرپورٹ رکھنے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے خط میں کہا کہ یہ اقدام تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی جڑوں کی عکاسی کرے گا۔ دہلی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ بھارتی تہذیب کی روح اور انڈرپراستھا شہر کی روشن روایت کی نمائندگی کرتی ہے، جسے پانڈووں نے قائم کیا تھا۔ کھنڈیلوال نے مزید تجویز دی کہ پانڈووں کے مجسمے دارالحکومت میں نصب کیے جائیں تاکہ نئی نسل کو بھارت کی تاریخ، ثقافت اور ایمان سے جوڑا جا سکے۔ دیگر تاریخی شہروں جیسے ورانسی، پریاگ راج ، ایودھیہ اور اْجن اپنے قدیم ناموں سے دوبارہ جڑ رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • نومبر 1984ء میں سکھوں کی نسل کشی بھارت کی تاریخ کا سیاہ باب ہے
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
  • نئی دہلی کا نام انڈرپراستھا رکھنے کی تجویز‘ وزیرداخلہ کو خط لکھ دیا گیا
  • نومبر، انقلاب کا مہینہ
  • تاریخ کی نئی سمت
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے