Daily Ausaf:
2025-07-26@14:18:37 GMT

سٹیج ڈراموں کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

لاہور (نیوز ڈیسک )سٹیج ڈراموں کی نامور اداکارہ رمشاء انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹیج ڈراموں کی نامور اداکارہ رمشاء انتقال کر گئیں، رمشاء ایک عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں،رات دو بجے انہیں اٹیک ہوا جس کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملیں،رمشاء اپنے موٹاپے کی وجہ سے مقبول تھیں۔

پچاس سالہ رمشاء ان دنوں محفل تھیٹر میں پرفارم کر رہی تھیں،رمشاء کا نماز جنازہ بعد از نماز ظہر سلطان پورہ نزد حافظ بک ڈپو سے اٹھایا جائے گا۔

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے

شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں  بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو انتقال کرگئے جبکہ تین بچیوں کی حالت نازک ہے، نوزائیدہ بچوں کی پیدائش آٹھویں مہینے میں ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی بلدیہ ٹاؤن کے جوڑے کی شادی کے پہلے ہی سال ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے دو جاں بحق ہوگئے۔ 

انتقال کرنے والے دونوں لڑکے تھے، جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق تمام بچے قبل از وقت 29 ہفتوں میں پیدا ہوئے، جن کا وزن کم اور پھیپھڑے مکمل طور پر نشوونما نہیں پا سکے تھے۔

پیدائش کے فوراً بعد تمام بچوں کو آکسیجن سپورٹ پر منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی خطرناک اور پیچیدہ پیدائش تھی۔ نو ماہ سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کو جان لیوا پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا ہے، جن میں سانس کی تکلیف، انفیکشن اور جسمانی اعضا کی نامکمل نشوونما شامل ہے۔

اس وقت بچ جانے والی تینوں نوزائیدہ بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ (NICU) میں مکمل نگرانی میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کے علاج کا عمل جاری ہے۔

اہل خانہ نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے تاکہ باقی بچوں کی جان بچائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • 60 سال سے لاپتہ خاتون نے مِل جانے کے بعد عجیب خواہش کا اظہار کردیا
  • بانی پی ٹی آئی نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • میری بیوی ڈاکٹر مشعل حافظہ تھیں اور اللّٰہ تعالیٰ نے اُسے دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے نوازا ہوا تھا، ڈاکٹر سعد اسلام
  • سانحہ چلاس: جاں بحق 3 سالہ عبدالہادی کی لودھراں میں نمازِ جنازہ ادا، والدہ کے پہلو میں تدفین
  • امریکی ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن کا 71 برس کی عمر میں انتقال
  • معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • سانحہ چلاس: ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی لودھراں میں نماز جنازہ ادا
  • ڈراموں میں زبردستی اور جبر کو رومانس بنایا جا رہا ہے، صحیفہ جبار خٹک
  • سابق گورنر پنجاب میاں  اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا  
  • کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے