کبریٰ اور گوہر کی مسجدِ نبوی ﷺ کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مسجدِ نبوی ﷺ میں ریکارڈ کی گئی یادگار اور خوبصورت ویڈیو جاری کر دی۔
اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا ہے، دونوں کی دوستی کا سفر 10سال پر محیط تھا، جو اب ازدواجی رشتے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، کبریٰ خان نے سفید عبایا اور حجاب زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے احرام باندھ رکھا تھا۔
نکاح کے بعد کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اسٹار جوڑی نے مکہ مکرمہ میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کے لیے ولیمے کی تقریب کا اہتمام بھی کیا۔
اس موقع پر ہوٹل کی خوبصورت سجاوٹ اور مکہ مکرمہ کا دلکش منظر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
رمضان المبارک کی آمد پر گوہر رشید اور کبریٰ خان نے مدینہ منورہ کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں خوش و خرم نظر آ رہے ہیں، یہ ان کا بطور شادی شدہ جوڑا پہلا رمضان ہے۔
مدینہ منورہ کی اس ویڈیو میں دونوں کی محبت اور خوشی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارک بادیں اور نیک تمنائیں موصول ہو رہی ہیں۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی یہ نئی زندگی ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہے اور سب ان کے مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گوہر رشید
پڑھیں:
قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا
مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی آبادکاروں نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق درجنوں صیہونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو کر اشتعال انگیز انداز میں گشت کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آبادکار گروپوں کی صورت میں مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتے رہے۔
اس دوران اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد نے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
قابض پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں وہاں عبادت سے روک دیا۔