پشاور میں سحری و افطاری میں گیس فراہم کی جا رہی ہے: وقاص شنواری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
جنرل منیجر سوئی گیس پشاور وقاص شنواری نے کہا ہے کہ پشاور میں سحری و افطاری میں صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی ہے، گیس پریشر سے متعلق کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران وقاص شنواری نے کہا کہ سحری کے وقت 100 جبکہ افطار کے وقت 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔
کراچیکمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کے الیکٹرک اور.
جی ایم سوئی گیس کے مطابق پشاور کے علاقوں گلبہار، گنج، کاکشال، ہزارخوانی، ورسک روڈ، کینٹ اور دیگر علاقوں کا سروے مکمل کر لیا ہے، تمام علاقوں میں گیس پریشر کا معائنہ کیا گیا، آخری صارف تک گیس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
وقاص شنواری نے یہ بھی کہا ہے کہ صارفین شکایت کی صورت میں 1199 پر رابطہ کریں، جس پر فوری کارروائی ہو گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وقاص شنواری
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔