آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت، وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی نے رپورٹس پیش کردیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی حکام کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی نے آئی ایم ایف کو گرین انیشیٹو رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرین انیشیٹو پر موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی رپورٹ پیش کی۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پر وزارت خزانہ نے رپورٹ تیار کرائی، گرین انیشیٹو رپورٹ آئی ایم ایف کے اولین مطالبات میں شامل تھی۔
مذاکرات میں پی ایس ڈی پی اخراجات اور کٹوتی پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی حکام کی تعارفی سیشن میں بریفنگ دی جبکہ معاشی ٹیم کل سے آئی ایم ایف وفد سے باضابطہ مذاکرات کرے گی۔
کل وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں کی آئی ایم ایف سے میٹنگز شیڈول ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
کمپیٹیشن کمیشن کی چین و بھارت کی طرز پر اسٹیل کی علیحدہ وزارت کے قیام کی سفارش
اسلام آباد:قومی اسٹیل پالیسی نہ ہونے سے صنعت غیر یقینی اور بے ضابطگیوں کا شکار ہے، جس کے باعث کمپیٹیشن کمیشن نے چین و بھارت کی طرز پر اسٹیل کی علیحدہ وزارت کے قیام کی سفارش کر دی۔
کمپیٹیشن کمیشن نے اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں اسٹیل سیکٹر کو درپیش مسابقتی چیلنجز اور پالیسی خلا کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیل اسکریپ کی درآمد 2.7 ملین میٹرک ٹن جبکہ مقامی پیداوار 8.4 ملین میٹرک ٹن رہی۔ پاکستان اسٹیل مل 2015 سے غیر فعال ہے اور اس پر 400 ارب روپے کے واجبات کا بوجھ ہے۔
رپورٹ کے مطابق غیر معیاری اسٹیل کی پیداوار 60 فیصد تک پہنچ چکی ہے جس سے صارفین کے مفادات متاثر ہو رہے ہیں۔ سابق فاٹا اور پاٹا سے بغیر ٹیکس اسٹیل کی منتقلی سے قومی خزانے کو 40 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
کمپیٹیشن کمیشن نے رپورٹ میں ٹیکس اصلاحات، معیار کے نفاذ اور گرین ٹیکنالوجی اپنانے کی سفارش کرتے ہوئے اسٹیل سیکٹر میں شفاف اور پائیدار اصلاحات پر زور دیا ہے۔