Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:35:34 GMT

پی ٹی اے کوفائیو جی کی نیلامی میں مشکلات کا سامنا

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

پی ٹی اے کوفائیو جی کی نیلامی میں مشکلات کا سامنا

 قانونی پیچیدگیوں کے باعث پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کوفائیو جی کی نیلامی میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی جون2025میں جبکہ سپیکٹرم کی کمرشل لانچنگ2026کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام مارکیٹ اسسمنٹ مکمل کرلی ہے،ٹیلی کام ریفارمز اور سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت جاری ہے۔ نیلامی کا عمل سپیکٹرم کی قیمت اور نیلامی کے ڈیزائن کی سٹیج تک پہنچ چکا ہے،ایڈوائزری کمیٹی ایک ماہ میں پالیسی سفارشات حکومت کو بھیجے گی، سفارشات کے بعد حکومت پالیسی ڈائریکٹو جاری کرے گی، دو ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام میں تاخیر کے باعث نیلامی میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 2600،2100اور1800میگا ہرٹس کے کیسز عدالتوں میں ہیں، 2600میگا ہرٹس بینڈ میں140میگا ہرٹس سپیکٹرم کے کیسز زیر التواء ہیں،1800میگا ہرٹس بینڈ میں 6.

6 میگا ہرٹس سپیکٹرم کا کیس بھی زیر التوا ہے جبکہ2100میگا ہرٹس بینڈ میں10میگا ہرٹس سپیکٹرم کا کیس بھی التوا کا شکار ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم