’ سوشل میڈیا پر مہم چلاؤ اور ٹیم میں آجاؤ‘، پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں پر صارفین کے تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کا اعلان کردیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی ہوئی۔ محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے فارغ کرکے سلمان علی آغا کو نیا کپتان مقرر کردیا گیا، جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
ون ڈے ٹیم میں بھی 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور عثمان خان کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین ان تبدیلیوں پر مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ سلیم خالق لکھتے ہیں کہ ان تبدیلیوں کے بعد بھی سلیکشن کمیٹی برقرار، عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید برقرار، ناکام کھلاڑی برقراراور سفارشی کھلاڑی بھی برقرارہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے اسکواڈ سے اندازہ لگا لیں کہ پاکستان میں شائقین کرکٹ، سابق کرکٹرز اور میڈیا جو کہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔
سلیکشن کمیٹی برقرار
ہیڈ کوچ عاقب جاوید برقرار
ناکام کھلاڑی برقرار
سفارشی کھلاڑی برقرار
دورئہ نیوزی لینڈ کے اسکواڈز سے اندازہ لگا لیں کہ پاکستان میں شائقین کرکٹ،سابق کرکٹرز اور میڈیا جو کہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) March 4, 2025
محمد ولید خان لکھتے ہیں کہ ایک روزہ کرکٹ میں بُری پرفارمنس کے بعد پاکستان کی ٹی20 ٹیم اور کپتان تبدیل کردیا گیا، پھر کہتے ہیں کہ ہماری کرکٹ ترقی کیوں نہیں کرتی۔
ایک روزہ کرکٹ میں بری پرفارمنس کے بعد پاکستان کی ٹی20 ٹیم اور کپتان تبدیل کر دیا
پھر کہتے ہیں ہماری کرکٹ ترقی کیوں نہیں کرتی
Worst Era of Cricket pic.
— Muhammad Waleed Khan (@immwofficial) March 4, 2025
عامر سعید عباسی لکھتے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ برقرارہیں اور ٹیم بھی تقریباً وہی ہے، صرف 19، 20 کا فرق ہے، اب کی بار بھی قوم جیت کی امید کے بجائے اگلی سرجری کے اعلان کا انتظار کرے۔
سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ برقرار اور ٹیم بھی تقریباً وہی صرف 19، 20 کا فرق ہے،
اب کی بار بھی قوم جیت کی امید کے بجائے اگلی سرجری کے اعلان کا انتظار کرے۔#PCB #PakistanCricket #Pakvs pic.twitter.com/K7BoUTfdxN
— Aamir Saeed Abbasi (@AmirSaeedAbbasi) March 4, 2025
قادر خواجہ نے لکھا کہ سعود شکیل کو اسکواڈ سے کیوں نکالا گیا یہ بہت بُرا فیصلہ ہے۔
https://Twitter.com/iamqadirkhawaja/status/1896868536578097578
شانزے نامی صارف نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر مہم چلاؤ اور ٹیم میں آجاؤ۔
Cheap selection by Cheap selectors
Social media py campaign chlao aur team mai a jao#PakistanCricket pic.twitter.com/GaXEAil1lT
— Shanzay ???????? (@BushraShanzay) March 4, 2025
واضح رہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں 16 مارچ سے 5 اپریل تک 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔ سیریز میں پہلا ٹی20 میچ 16 مارچ، دوسرا 18، تیسرا 21، چوتھا 23 اور پانچواں 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کا پہلا مقابلہ 29 مارچ، دوسرا 2 اپریل اور تیسرا میچ 5 اپریل کو ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان نیوزی لینڈ کے سلیکشن کمیٹی کردیا گیا ٹیم میں ہیڈ کوچ اور ٹیم ہیں کہ
پڑھیں:
پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر کا کوئی مصدقہ ذریعہ موجود نہیں۔
پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطے میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔
پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کردیا۔ بھارتی چینل نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ’’افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش (ISIS) جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے‘‘۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ مبینہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی اور داعش خراسان کے ساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں حصہ لیا۔
پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے واضح کیا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ وزارت کے مطابق یہ من گھڑت خبر ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے غیر مصدقہ ذرائع سے شائع کی اور دیگر بھارتی اداروں نے بھی بغیر کسی تصدیق کے اسے پھیلایا۔
وزارتِ اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستانی مؤقف کے مطابق بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، اور اپنے گودی میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی اور دہشتگردی کو ہوا دی جاسکے۔