سلمان اکرم راجا نے عمران خان کو سحری نہ دینے سے متعلق بیرسٹر سیف کا بیان غلط اور غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں سحری نہ دیے جانے کا بیان غلط اور غیرذمہ دارانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر کچھ کھائے پیے سحری کرتے ہیں؟ بیرسٹر سیف نے کیا بتایا
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سیف سے بیان کی وضاحت مانگی گئی ہے، عمران خان تندرست ہیں، ان کی صحت سے متعلق بھی غلط افواہیں پھیلائی گئیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہاکہ یہ دعوے درست نہیں کہ عمران خان کو جیل میں سحری نہیں دی جارہی اور عبادت میں خلل ڈالا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شیخ وقاص اکرم کو کہہ دیا ہے کہ وہ بیرسٹر سیف سے اس بیان پر وضاحت طلب کریں۔
واضح رہے کہ مشیر اطلاعات اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سحری و افطاری نہیں دی جارہی، جس کے باعث وہ نہار منہ روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان اور بشریٰ بی بی سحر و افطار میں کیا کھاتے پیتے ہیں؟ عظمیٰ بخاری نے تفصیل بتادی
بیرسٹر سیف کے اس بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں اور چقندر کا جوس مل رہا ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کو بھی پسند کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے دعوے درست نہیں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بشریٰ بی بی بیان غیرذمہ دارانہ بیرسٹر سیف سحری سلمان اکرم راجا عمران خان نہار منہ وضاحت طلب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیان غیرذمہ دارانہ بیرسٹر سیف سلمان اکرم راجا نہار منہ وی نیوز سلمان اکرم راجا عمران خان اور کہ عمران خان بیرسٹر سیف جیل میں
پڑھیں:
پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی مزید 8مقدمات میں گرفتار ہیں،یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے،پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم صبح دس بجے کے جیل آئے ہیں ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی، آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں فیملی اور وکلا سماعت میں شامل ہو سکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ آئین کا تقاضا ہے ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہورہا ہے وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے،آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،بند کمرہ ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہئے۔
خواتین کے بانجھ پن اور نان نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا
سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف ابھی 8سے 9مقدمات زیرسماعت ہیں،شاہ محمود قریشی مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں،یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں،یہ غلط بات ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کولیڈ کرنے جارہے ہیں،شاہ محمود قریشی کا عہدہ قائم ہے۔
مزید :