پلمبر ادارہ امراض قلب کاایڈمنسٹریٹر بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ادارہ امراض قلب کراچی میں انتظامیہ کو انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، ادارے میں پلمبرکو ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا۔
ادارہ امراض قلب کراچی میں قانون کے بر خلاف پوسٹنگ کردی گئی، این آئی سی وی ڈی میں پلمبر کو ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ دے دیا گیا۔
مینٹیننس میں ڈپلومہ ہولڈر مصطفی حسن کو گریڈ 18 کا افسر بنا دیا گیا، اس پوسٹنگ کے لئے ایم بی اے ایڈممسٹریشن کی ڈگری لازمی ہوتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ انجری لاہور قلندرز کے خلاف کنگز کے رواں سیزن کے دوسرے میچ کے دوران پیش آئی۔
ملن ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ان کی رکوری کا عمل جاری رہا۔ تاہم، میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔
انکی جگہ کراچی کنگز نے عارضی طور پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو شامل کیا ہے۔
سعد بیگ پہلے ہی کین ولیمسن کی جزوی ریپلیسمنٹ کے طور پر ٹیم کا حصہ بن چکے تھے اور اس سیزن میں دو میچز میں شرکت کر چکے ہیں، جن میں انہوں نے 29 رنز اسکور کیے، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک جارحانہ اننگز بھی شامل ہے۔
کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ایڈم ملن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ٹیم کے لیے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔