Daily Mumtaz:
2026-07-24@13:20:51 GMT

عریشہ رضی خان کے ماں بننے پر شگفتہ اعجاز کا دلچسپ تبصرہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

عریشہ رضی خان کے ماں بننے پر شگفتہ اعجاز کا دلچسپ تبصرہ

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اداکارہ و ماڈل عریشہ رضی خان کے ماں بننے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اداکارہ عریشہ رضی خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ بیٹے کے ہاتھ اور پیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹےکا نام عبدل دایان رکھا ہے۔

عریشہ رضی نے لکھا ہے کہ ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمد للّٰہ! ہماری چھوٹی سی نعمت دنیا میں آ گئی ہے اور ہمیں 2 سے 3 افراد پر مشتمل فیملی بنا دیا ہے۔

اس پوسٹ پر جہاں ہر خاص و عام نے اداکارہ کو اس خوش خبری پر مبارک باد دی، وہیں شگفتہ اعجاز نے بھی تبصرہ کیا ہے۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے لکھا ہے کہ ماشاء اللّٰہ یقین نہیں آ رہا ہے آپ ماں بن گئی ہو۔

شگفتہ اعجاز کے اس کمنٹ پر اداکارہ عریشہ رضی نے ردِ عمل کا اظہار بھی کیا ہے۔

اداکارہ نے ریپلائی میں لکھا ہے کہ مجھے بھی یقین نہیں آ رہا ہے مگر شکر الحمدللّٰہ۔

واضح رہے کہ عریشہ رضی خان کا عبداللّٰہ فرخ کے ساتھ 2022ء میں نکاح اور گزشتہ سال کے آغاز میں رخصتی ہوئی تھی۔

یہ جوڑی 3 سال تک نکاح کے بندھن میں رہی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شگفتہ اعجاز کیا ہے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا