کراچی:

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم سے شکست کے بعد آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے دستیاب رہیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میری جگہ کوئی نوجوان لے گا اور اس حوالے سے تیار شروع کرنے کا اچھا موقع ہے۔ 

مزید پڑھیں؛ بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

اسمتھ نے کہا کہ ون ڈے میں میرا سفر بہت اچھا رہا اور اسکے پر لمحے سے لطف اندوز ہوا جبکہ میرے پاس بہت سی اچھی یادیں بھی ہیں۔ اپنے ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ دو ورلڈ کپ جیتنا بھی ایک بڑی کامیابی تھی۔

سابق ون ڈے کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ کی طرح میری ترجیح رہے گی اور میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں۔

مزید پڑھیں؛ اسٹیو اسمتھ بولڈ ہونے کے باوجود بھی آؤٹ نہ ہوئے، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو 14 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں شکست دی۔ آسٹریلیا نے 2011 کے بعد تین ناک آؤٹ میچوں میں بھارت کو شکست دی تھی۔

اسٹیو اسمتھ سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے بھی چیمپیئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انگلش ٹیم کو ایونٹ کے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں افغانستان سے ہار بھی شامل ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریٹائرمنٹ کا اعلان اسٹیو اسمتھ

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025 کیلیے سابق آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر

سابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔

پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کی جگہ حفیظ کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی۔

ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اب دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہوگا۔

اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی تاہم فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

  • تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کا اعتراف شکست
  • جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی
  • پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن کپ جیت لیا
  • ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025 کیلیے سابق آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر
  • پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی؛ بھارت کو بدترین سفارتی شکست کا سامنا
  • ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ؛ 5 پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی؛ بھارت کو بدترین سفارتی شکست
  • بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، گورنر پنجاب
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ؛ اسٹیو اسمتھ کی شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت