ریاض: سعودی عرب نے اڑنے والی کاروں (فلائنگ کارز) کی تیاری کے لیے 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ امریکی کمپنی ڈورونی ایرو اسپیس کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کے تحت جدید HX-1 ای وی ٹی او ایل (eVTOL) ایئرکرافٹ کی تیاری تیز کی جائے گی۔

HX-1 ایک دو نشستوں پر مشتمل برقی ہوائی گاڑی ہوگی، جسے گھر میں چارج کیا جا سکے گا، گیراج میں آسانی سے پارک کیا جا سکے گا، اور عمودی (vertical) انداز میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

یہ معاہدہ سعودی کمپنی Innovation Wings Industries (IWI) کے ذریعے طے پایا ہے، جو Kingdom Aero Industries (KAI) کے نام سے کام کر رہی ہے۔

ڈورونی ایرو اسپیس کے سی ای او ڈورون میرڈنگر نے بتایا کہ HX-1 فلائنگ کار 2026 تک مارکیٹ میں متعارف کرانے کا ہدف ہے، جبکہ سعودی عرب میں 2027 سے اس کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری دو مراحل میں کی جائے گی:  ابتدائی طور پر 5 ملین ڈالر فوری فراہم کیے جائیں گے۔ باقی 25 ملین ڈالر آئندہ دو سال میں اہم اہداف حاصل ہونے پر دیے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت KAI کمپنی کو ڈورونی میں 40 فیصد حصص ملیں گے۔

یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو تیل سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعے فروغ دینا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ملین ڈالر کی تیاری

پڑھیں:

سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ

چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر سے گفتگو میں کامرام ٹیسوری نے کہا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وفود کے تبادلے اور دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں انفرااسٹرکچر، ہائی ویز، پانی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر شوڑو کے میئر نے گورنر سندھ کی دعوت پر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟
  • پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا
  • پولینڈ کی پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی تیل و گیس سرمایہ کاری متوقع
  • اقوام متحدہ: 2026 کے مجوزہ بجٹ میں اصلاحات اور 500 ملین ڈالر کٹوتیاں
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماہرین
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ