کراچی سےآج پھر روانہ ہونے والی 12پروازیں منسوخ اور4 تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 12پروازیں منسوخ اور4 تاخیر کا شکارہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110،کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف123 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے جبکہ 125تین گھنٹے تاخیر کے بعد شام چھ بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیو کی پرواز 208 بھی منسوخ ہوئی ہے جبکہ کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلیو کی پرواز 200پانچ گھنٹے تاخیر کے بعد شام چھ بجے اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851 صبح گیارہ کے بجائے رات بارہ بجے روانہ ہو ئی۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلیو کی پرواز 402اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304،302اورکراچی سے لاہورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی کراچی سے اسلام کی پرواز پی بھی منسوخ
پڑھیں:
رجب طیب اردوگان کا مستقبل تاریک
اسلام ٹائمز: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان نے اپنے طویل اقتدار میں کئی پینترے بدلے ہیں۔ آج وہ ان تضادات کے بھنور کا شکار ہوکر ڈوبنے کے قریب ہیں۔ کیا وہ اس بحران سے نکل سکیں گے۔؟ تفصیلات جاننے کیلئے یہ ویڈیو کلپ ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان نے اپنے طویل اقتدار میں کئی پینترے بدلے ہیں۔ آج وہ ان تضادات کے بھنور کا شکار ہوکر ڈوبنے کے قریب ہیں۔ کیا وہ اس بحران سے نکل سکیں گے۔؟ تفصیلات جاننے کیلئے یہ ویڈیو کلپ ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial