فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی موجودہ وکلا لیڈر شپ کو فراڈ اور منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ وکلا لیڈر شپ کو فراڈ اور منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیدیاتھا،پی ٹی آئی کی وکلا لیڈر شپ بنیادی طور پر فراڈئیے ہیں،فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیا،اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہائی جیک ہو چکی ہے۔
اور اس کا قبضہ چھڑانا اہم ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لیڈر شپ کا نام لے کر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص، شبلی فراز اور روف حسن نے پارٹی ہائی جیک کر لی ہے۔ منی لانڈرنگ ایکسپرٹس سے پارٹی کا قبضہ چھڑایا جائے۔فواد چوہدری نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد جیسے لوگ پالیسی میں شامل کئے جائیں۔(جاری ہے)
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت فراڈ اور منی لانڈرنگ کی ایکسپرٹس ہے۔واضح رہے کہ چند روزقبل گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں تھی۔یہ لوگ عجیب و غریب بیانیہ بناتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی خود باہر نہیں آنا چاہتے۔ ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ جب تک یہ رہیں گے عمران خان کے باہر آنے کا کوئی چانس نہیں تھا۔یہ بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے کیلئے کچھ نہیں کر رہے اور فنڈنگ انجوائے کر رہے تھے۔ یہ ذاتی معاملات کو بانی پی ٹی آئی کی سیاست پر ترجیح دے رہے تھے۔سیاسی کمیٹی کے تین اجلاس ہوئے جس میں میرے خلاف بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اورروف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت تھی۔ شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر کو ملک سے باہر جانے کی سہولت کیوں میسر تھی؟۔ پاکستان تحریک انصاف کی پرانی لیڈر شپ کے ساتھ رویہ مختلف کیوں تھا؟۔ ان لوگوں کو پی ٹی آئی کی اصل لیڈر شپ کو مائنس کرنے کیلئے انسٹال کیا گیا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے منی لانڈرنگ ایکسپرٹس پاکستان تحریک انصاف سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کی کی موجودہ لیڈر شپ
پڑھیں:
گلگت، ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کے پارلیمانی رہنماؤں کی اہم ملاقات
ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم اور اسلامی تحریک کے پارلیمانی لیڈر ایوب وزیری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں سیاسی معاملات پر مشترکہ لائحہ تشکیل دینے اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئندہ رابطوں کو مزید مضبوط کرنے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈرایم ڈبلیو ایم کاظم میثم اور چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی و پارلیمانی لیڈر اسلامی تحریک محمد ایوب وزیری کے درمیان اہم ملاقات جی بی اسمبلی میں ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان کے حقوق اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات گلگت بلتستان کی دینی اہم جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی باضابطہ اور اہم ملاقات تھی۔ دونوں رہنماوں نے سیاسی معاملات پر مشترکہ لائحہ تشکیل دینے اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئندہ رابطوں کو مزید مضبوط کرنے عزم کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر رہنما و ممبر صوبائی کونسل حاجی سخی احمد جان بھی موجود تھے۔