ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کا حصول، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیموں کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد اس وقت پاکستان میں موجود ہے، جسے پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں معاشی ترقی: کیا پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ٹیکس اور جرمانوں سے متعلق مقدمات تیزی سے نمٹائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف بی آر 600 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے حوالے سے مقدمات کے ذریعے ریکوری کے لیے پُرامید ہے۔
پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے حصول کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ایک قسط وصول بھی ہوچکی ہے، اور اب پاکستان دوسری قسط کے حصول کے مشن پر ہے۔
اقتصادی جائزہ کے لیے آئی ایم ایف کے نمائندہ ناتھن پورٹر کی قیادت میں وفد کی پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت تیسرے روز بھی جاری رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، اس کے علاقہ آئی پی پیز کی نجکاری اور گردشی قرض کے حوالے سے بھی بتایا۔
پاور ڈویژن نے اپنی بریفنگ میں کہاکہ لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری روکنے اور بلوں کی وصولی بڑھانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف حکام کو بجلی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کے منصوبے پر اعتماد میں لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران گیس سیکٹر کے 3 ہزار ارب گردشی قرض کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جسے ختم کرنے کے پلان پر غور کیا گیا۔ جبکہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکس اور جرمانوں سے متعلق مقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹایا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے مطالبہ مان لیا، سیلز ٹیکس پر چھوٹ کے بعد کیا پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے گی؟
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل جلد مکمل ہونے کے بعد قسط ریلیز ہو جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایم ایف آئی ایم ایف مشن ایک ارب ڈالر بریفنگ پاکستان پاور ڈویژن جائزہ مذاکرات قسط کا حصول وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف ا ئی ایم ایف مشن ایک ارب ڈالر بریفنگ پاکستان پاور ڈویژن جائزہ مذاکرات قسط کا حصول وی نیوز میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے پاور ڈویژن ارب ڈالر کے لیے
پڑھیں:
جولائی اور اگست کے درمیان ملکی تجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد:رواں مالی سال2025-26 کے پہلے 2 ماہ(جولائی،اگست) کےدوران ملک کا تجارتی خسارہ 29.63 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیاہے ہے جب کہ اسی عرصے میں غیرملکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مالی سال 2025-26 کےپہلے 2ماہ کےدوران درآمدات میں اضافے سےتجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال جولائی اگست میں 4.66 ارب ڈالر کےمقابلےمیں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق 2 ماہ میں مجموعی درآمدات 14.53 فیصد بڑھیں اور11 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ غذائی اشیاکی درآمدات 39کروڑ 47 لاکھ ڈالراضافے سے ایک ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست دودھ،مکھن،کریم،خشک میوے،مسالہ جات،دالوں،سویابین اور پام آئل کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا۔ پام آئل کی امپورٹ پر 64 کروڑ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا،موبائل فونز کی درآمد میں دوگنا سےزیادہ اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے جب کہ 2 ماہ میں اسمارٹ فون کی درآمدات پر30 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے۔ گزشتہ برس یہ رقم 14 کروڑ 37 لاکھ ڈالرتھی۔
جولائی تا اگست کاروں، بسوں،موٹر سائیکلز کی درآمد میں بھی دو گنا اضافہ ہوا۔ ٹرانسپورٹ کا درآمدی بل 62کروڑ58 لاکھ ڈالرسے تجاوز کرگیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق مشینری کی امپورٹ 22.56 فیصد اضافے کےساتھ ایک ارب 70 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئی۔
ٹیکسٹائل سیکٹرکی درآمدات 7.49 فیصد اضافےسے ایک ارب ڈالررہیں۔ زرعی آلات،کیمکلزکی امپورٹ 4.58 فیصد بڑھ کر ایک ارب 75 کروڑ ڈالر،لوہے،اسٹیل، ایلومینیم سمیت ایک ارب ڈالرکی مختلف دھاتیں بھی درآمد کی گئی ہیں جب کہ چائےکی درآمد میں 5.67 فیصد اور چینی کی درآمد میں 19.48 فیصد کمی آئی ہے۔ پیٹرولیم کی درآمد 4.65 فیصد کمی سے 2ارب 53 کروڑ ڈالر رہی ہے۔