پرانے یا ٹوٹی سکرین والے موبائل فون رکھنے والوں کیلئے بری خبر
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے چین اور ہانگ کانگ سے درآمد ہونے والی موبائل فون کی اسکرینز کی نئی کسٹمز ویلیو مقرر کر دی ہے۔ جس کے بعد امکان ہے کہ پرانے موبائل فونز کی مرمت کا خرچہ بڑھ جائے گا۔ جبکہ جو مینوفیکچررز پاکستان میں موبائل فوز اسیمبل کر ہے ہیں ان کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق منگل کے روز جاری ہونے والے ایک ویلیوایشن رولنگ کے مطابق، نئی ویلیوایشن رولنگ نمبر 1979/2025 نے پرانی ویلیوایشن رولنگ نمبر 1576/2021 کو منسوخ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ اشیا کی کسٹمز ویلیو 2021 کے بعد سے نظرثانی کے بغیر برقرار تھی۔ تاہم، درآمدی ڈیٹا کے تجزیے، موجودہ مارکیٹ رجحانات، قیمتوں میں فرق اور کسٹمز ویلیو میں تبدیلی کے پیش نظر، کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 اور 25A کے تحت ان اشیا کی نئی کسٹمز ویلیو کا تعین کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔
اس عمل کے دوران متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی، جن کے مؤقف کو تفصیل سے سنا گیا۔ انہیں کہا گیا کہ وہ اپنی درآمدی دستاویزات جمع کرائیں تاکہ اپنے مؤقف کو ثابت کر سکیں۔کسٹمز ویلیو کے تعین کے لیے گزشتہ 90 دنوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد، مخصوص اشیا کی ٹرانزیکشن ویلیو کا تعین کیا گیا۔ اس کے بعد، فیصلہ کیا گیا کہ دی گئی اشیا کی کسٹمز ویلیو ہی ڈیوٹی اور ٹیکسز کے تخمینے کے لیے استعمال ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کسٹمز ویلیو اشیا کی کیا گیا کے بعد
پڑھیں:
بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور
سٹی42: بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں سرگرم افسران اور اہلکاروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے انعامی مراعات دینے کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔
حکومتی فیصلے کے تحت بجلی چوری روکنے اور واجبات کی ریکوری کرنے والے افسران کو مالی انعام دیا جائے گا۔
ریکوری کے اہداف حاصل کرنے والے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کو 10 فیصد انعامی حصہ ملے گا، جبکہ ریونیو سٹاف اور پولیس اہلکاروں کے لیے 20 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
محکمہ توانائی پنجاب کے مطابق ریکوری کی رقم ضلعی کمیٹی کی نگرانی میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔