فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی، کوئی 60 ارب کی کرپشن نہیں ہوئی، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی، کوئی 60 ارب کی کرپشن نہیں ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر الزام تراشی کی گئی ہے۔
سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم کے چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا 60 ارب روپے کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر کے پاس تو پیسا آیا ہی نہیں زمین سے متعلق بورڈ نے فیصلہ کیا، فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی کوئی 60 ارب روپے کی کرپشن نہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا فیصل واوڈا ذکر کردیتے وہ چیئرمین ان کے دور حکومت میں لگایا گیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین کا معاملہ 2005 سے چلا آرہا ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی کا بورڈ اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہے۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں ہروفاقی وزیر کو تیاری کے ساتھ جانا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا عطا تارڑ کہا کہ
پڑھیں:
چئیرمین ایف بی آر مثبت کوششیں جاری رکھیں، ہم سب ملکر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر صاحب آپ اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں ہم سب مل کر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ویلڈن چئیرمین ایف بی آر، مذکورہ FBR کے افسر کو بروقت معطل کر کے نوکری سے برطرفی کی کاروائی کا آغاز آپ کی پاکستان کیلئے نیک نیتی کا اظہار ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہے بدمعاشی نہیں۔ FBR چئیرمین صاحب آپ ملک کیلئے بہت جلد ہی اچھے اقدام کرنا چاہتے ہیں لیکن جب نظام کا آوے کا آوا بگڑا ہو تو تھوڑا وقت لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری لوگوں سے عزت، احترام اور پیار سے جو کہیں گے وہ پاکستان کیلئے کرنے سے گریز نہیں کریں گے، یہ ہمارا سرمایہ ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چئیرمین صاحب آپ اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں ہم سب مل کر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں اور اچھے اقدام کیلئے کرتے رہیں گے۔