ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی کار شدید حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئی۔

’نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کار میں اپنی ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کی ٹکر موٹر سائیکل سے ہوگئی۔

رپورٹ میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا کہ ٹکر ان کی گاڑی نے نہیں بلکہ موٹر سائیکل نے ماری جو کہ تیز رفتاری سے غلط سائیڈ سے آ رہی تھی۔

ان کے مطابق حادثہ 4 مارچ کو لودھراں کے قریب پیش آیا، جس سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں بھی سر پر چوٹ لگی، جس سے وہ بیہوش ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے جب کہ کار میں ان کے کیمرامین اور دوسرے ملازم بھی سوار تھے، ان کی اہلیہ دانیہ شاہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

ان کے مطابق موٹر سائیکل سوار غلط سائیڈ سے تیز رفتاری سے آئے اور ان کی کار سے ٹکرا گئے، موٹر سائیکل پر میاں اور بیوی سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد زخمیوں کو ان کے ملازمین نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کچھ گھنٹوں بعد مرد جاں بحق ہوگیا جب کہ خاتون کی صحت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موٹر سائیکل اتنی تیزی سے ان کی گاڑی سے ٹکرائی کہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں بھی سر پر چوٹ لگی، تاحال وہ ذہنی طور پر مکمل صحت یاب نہیں۔

انہوں نے نشے میں گاڑی چلانے جیسے الزامات بھی مسترد کیے اور دعویٰ کیا کہ ان کی کار ڈرائیور چلا رہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ دانیہ شاہ سے شادی کے بعد ان کی زندگی میں آنے والے حادثات اور واقعات کا شادی سے کوئی تعلق نہیں اور اگر ایسا کوئی تعلق ہے تو بھی انہیں کوئی پریشانی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دانیہ شاہ خیریت سے ہیں اور وہ مرجانے والے شخص کے بچوں اور اہل خانہ کی کفالت کے اخراجات برداشت کریں گے۔

ان کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی کار کو تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دانیہ شاہ سے جولائی 2024 میں شادی کی تھی، اس سے قبل دانیہ شاہ نے معروف مرحوم اسکالر عامر لیاقت سے فروری 2022 میں 18 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔

عامر لیاقت جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے، ان کی وفات کے دو سال بعد انہوں نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے شادی کی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل ان کی گاڑی کی گاڑی کو دانیہ شاہ انہوں نے کیا کہ کی کار اور ان

پڑھیں:

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: بانجھ پن پر عورت کو نان و نفقہ سے محروم کرنا غیر قانونی قرار

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: بانجھ پن پر عورت کو نان و نفقہ سے محروم کرنا غیر قانونی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواتین کے بانجھ پن کو نان و نفقہ اور مہر سے انکار کی بنیاد بنانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایک شوہر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے شوہر صالح محمد کی درخواست مسترد کر دی، جو اپنی بیوی کو بانجھ کہہ کر اس کے تمام شرعی و قانونی حقوق چھیننا چاہتا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بانجھ پن کسی عورت کی ”عزت نفس، نسوانیت یا بیوی ہونے“ کی اہلیت پر سوال اٹھانے کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ سپریم کورٹ نے شوہر کے اس رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تضحیک معاشرتی تعصب کو ہوا دیتی ہے، اور عدالتوں کا فرض ہے کہ وہ ایسے رویوں کا سدباب کریں۔

فیصلے میں انکشاف ہوا کہ شوہر نے اپنی بیوی پر صرف بانجھ پن ہی کا الزام نہیں لگایا، بلکہ اسے ”عورت نہ ہونے“ تک کا کہہ دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسی زبان اور الزامات ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہیں۔ شوہر نے اپنی بیوی کو والدین کے گھر چھوڑ کر دوسری شادی کر لی اور اس کے بعد پہلی بیوی کے نان و نفقہ اور حق مہر سے بھی انکار کر دیا، جو کہ واضح طور پر اسلامی اور ملکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے بتایا کہ بیوی کی جانب سے پیش کی گئی میڈیکل رپورٹس نے شوہر کے تمام الزامات کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ خاتون کو 10 سال تک مسلسل تضحیک اور اذیت کا نشانہ بنایا گیا، جس پر شوہر کو سزا دی گئی۔ جھوٹے الزامات اور عدالت کا وقت ضائع کرنے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ’عورت کی عزت نفس ہر حال میں محفوظ ہونی چاہیے‘ اور خواتین کے حقوق کا تحفظ عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ سپریم کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے شوہر کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو خارج کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی: سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کو گرفتار کرلیا گیا راولپنڈی: سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کو گرفتار کرلیا گیا برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا دروازہ اور بونٹ بھی مل گیا دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی لارڈ قربان حسین کی کشمیر میں بھارتی مظالم، سندھ طاس معاہدہ معطلی اور بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ رُک گیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، اپوزیشن کا شرکت سے انکار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار شہید، 2 زخمی
  • دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے 3 بیویوں کے ہمراہ ضمنی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
  • این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے
  • ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
  • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: بانجھ پن پر عورت کو نان و نفقہ سے محروم کرنا غیر قانونی قرار
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
  • دو عورتیں دو دنیائیں
  • پرانے وقتوں کے بچیوں کے وہ نام جو آج بھی مستعمل، برطانیہ میں کونسا مبارک نام سب سے زیادہ مقبول
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی