چین کی خوردہ صنعت میں بہتری کا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
چین کی خوردہ صنعت میں بہتری کا رجحان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا چیمبر آف کامرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، مارچ میں چین کی خوردہ صنعت کا خوشحالی انڈیکس 50.2 فیصد رہا ، اور صارفی منڈی کی توانائی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریڈ ان پالیسی میں توسیع اور ریٹیل انڈسٹری کی انوویشن اور اپ گریڈیشن پالیسی کے بتدریج نفاذ سے معیشت پر مارکیٹ کا اعتماد بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور کنزیومر مارکیٹ کی سرگرمیوں میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستانی ٹینس اسٹار میکائیل علی بیگ کی شاندار فتوحات، مسلسل 2 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے
جمیکا میں جاری آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس ایونٹس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دوسرے ہفتے سنگلز ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
15 سالہ میکائیل علی بیگ نے گزشتہ ہفتے امریکی کھلاڑی راس جونسن کو فائنل میں شکست دی تھی، جبکہ اس ہفتے کینیڈا کے اینتوئن ٹارڈف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2 اور 7-6 سے مات دی۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل
دوسرے سیٹ میں میکائیل نے 2-5 کے خسارے سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ میکائیل نے نہ صرف راس جونسن کو سنگلز میں ہرایا بلکہ ان کے ساتھ مل کر ڈبلز کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹینس کھلاڑی کھیل