عمرہ زائرین کے ساتھ بڑا فراڈ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
عمرہ کے 36 خواہشمند زائرین سے ویزہ فراڈ کرکے روپوش ہونے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارووائیاں جاری ہے، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کے 36 خواہشمند زائرین سے ویزہ فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم اقتدار علی عرف سونو نے سعودی عرب بھجوانے کےنام پر 40 لاکھ کا فراڈ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا اور ساتھ ہی غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلارہاتھا۔
یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ اور گجرات سے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا ، جو انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواتے تھے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔