فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، دشمن عناصر کی ایماء پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی فوجیوں کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا اور بنوں کینٹ دہشت گردی میں جانیں گنوانے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں میں فوجی جوانوں سے خطاب کیا اور حملہ آوروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں فوجیوں کے بہادرانہ اقدامات کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتی رہے گی، واقعہ کے مجرموں کو بہادر فوجیوں نے فوری طور پر بے اثر کر دیا۔
سپہ سالار نے کہا کہ گھناوٴنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہریوں کو نشانہ بنانے سے اسلام دشمن خوارج کے حقیقی عزائم بے نقاب ہو گئے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد ناگزیر ہے، افواج پاکستان عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔
آرمی چیف نے کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔
سپہ سالار نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو پاکستان کے امن و استحکام میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آرمی چیف نے نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-28
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان کی شناخت امجد، اسد، میر افغان، شاہ رخ، واسع اور محبوب کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان میں دو خواتین منشیات فروش لالی اور مہرالنساء بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عارف اسلم راؤ کے مطابق کارروائیاں ثمن آباد، شاہراہ نور جہاں اور سائٹ اے کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 26 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار گروہ حب اور وندر سے منشیات خرید کر کراچی لاتا تھا اور شہر بھر میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے فروخت کرتا تھا۔ یہ گروہ خاص طور پر پوش علاقوں، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کو اپنا نشانہ بناتا تھا۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔