سٹی42:    پاکستان میں داعش دہشتگرد شریف اللہ کیسے پکڑا گیا، حقائق سامنے آ گئے۔ اس کے ساتھ یہ بھی پتہ چل گیا کہ امریکہ کے صدر پاکستان مین داعش دہشتگرد کے گرفتار ہو جانے کی اطلاع کانگرس کو دینے سے پہلے بھی کئی لوگوں کو یہ بتا چکے تھے کہ شریف اللہ پکڑا گیا ہے۔

 ٹرمپ نے داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کے بارے میں پہلے کسے بتایا؟
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے اجلاس سے خطاب میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ پاکستان نے کابل ائیرپورٹ دھماکے میں مبینہ طورپر ملوث داعش کے دہشتگرد محمد شریف اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

انہوں نے اس بات پر پاکستانی حکومت سے اظہار تشکر بھی کیا تھا تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ صدر ٹرمپ نے اراکین کانگریس سے بھی پہلے بعض امریکی شہریوں کو اس اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا تھا۔

وائٹ ہاوس کی خاتون ترجمان کیرولائن لیویٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صدرٹرمپ نے کابل ائرپورٹ کے ایبی گیٹ دھماکے میں مارے گئے تیرہ امریکی ہیروز کی فیملی کوانصاف دلوایا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے حقائق بتا دیئے

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

پاکستان کو داعش کے خطرناک دہشتگرد کے متعلق اطلاع امریکہ سے موصول ہوئی تھی۔ 

کیرولائن لیویٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے محمد شریف اللہ سے متعلق خفیہ معلومات کا پاکستان جیسے علاقائی شراکت دار سے تبادلہ کیا تھا، جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔

کیرولائن نے بتایا کہ محمد شریف اللہ نے نہ صرف افغانستان اور روس بلکہ ایران میں بھی حملوں کا اعتراف کیا ہے، ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق شریف اللہ نے اعتراف جرم پہلے پاکستانی حکام کے سامنے کیا اور جب ویک اینڈ پر امریکی حکام پاکستان گئے تو شریف اللہ نے ان کے سامنے بھی اعتراف جرم کیا۔

داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش

کیرولائن لیویٹ نے الزام لگایا کہ سابق صدر جوبائیڈن افغانستان سے بھدے انخلاکے ذمہ دارتھے، ان کے پاس دہشتگرد کوپکڑنےکےلیے 3 سال تھے، مگر جو بائیڈن نے یہ کام مکمل کرنے کی کوشش تک نہ کی۔

ترجمان کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران بھی گولڈ سٹار فیملیز کے حق میں بات کی اور گولڈ سٹارفیملیز سےیہ قریبی تعلق برقرار رکھا، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ان فیملیز سے نہ صرف احتساب کا وعدہ کیا بلکہ اسے پورا کرکے دکھایا۔

لاہور: موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلی ایف آئی آر درج، ڈرائیور گرفتار

امریکا میں گولڈ سٹار فیملیز ان خاندانوں کو کہا جاتا ہے جن کا کوئی قریبی عزیز امریکی فوج میں ملازمت کےدوران مارا گیا ۔

ترجمان وائٹ ہاوس نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے خطاب سے پہلے گولڈ سٹار فیملیز ہی سے بات کی تھی اور انہیں محمد شریف اللہ کی گرفتاری سے آگاہ کیا تھا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات 25 ستمبر کو متوقع

 ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو متوقع ملاقات ہوگی۔

 ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات وزیراعظم کےد ورہ اقوام متحدہ کے دوران متوقع ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات قطر  اور   سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور  حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر  پر   اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران  پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قطر حملے سے پہلے آگاہ کیا یا نہیں؟ بڑا تضاد سامنے آگیا
  • ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کا قتل: منصوبہ بندی کے شواہد سامنے آگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں شاہی پروٹوکول، ٹرمپ جیسا استقبال
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا
  • شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
  • سوست پورٹ ہڑتال، شرپسند عناصر کی ذاتی مفاد پرستی، اصل حقائق بے نقاب
  • اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات 25 ستمبر کو متوقع